اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ترلائی میں بے گھر افراد کیلئے بنائی گئی پناہ گاہ کے دورہ کیا اور فراہم کی گئی سہولیات کاجائزہ لیا ۔جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے ہفتہ کو وزیراعظم کی ہدایت پر ترلائی میں بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر عامر علی احمد اور اے ڈی سی جی کیپٹن شعیب علی نے وزیر مملکت برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق بے گھر افراد کی عزت نفس کو دیکھتے ہوئے پناہ گاہ قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پناہ گاہ میں 104 مرد اور 40 خواتین کے رہنے کا انتظام کیا گیاہے، پناہ گاہ میں بے گھر افراد کو 3 وقت کھانا، رہائش، گرم بستر اور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے فیسیلی ٹیشن سینٹر میں ریونیو سمیت دیگر سہولیات کا انتظام کیا گیاہے ۔ اس موقع پر وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا کہ آئندہ چند روز میں وزیراعظم عمران خان اس پناہ گاہ کا افتتاح کریں گے۔
شہریار آفریدی کا ترلائی میں بے گھر افراد کیلئے بنائی گئی ’’پناہ گاہ‘‘ کا دورہ
Dec 16, 2018