تربت میں شہید ہونیوالا اہلکار سجاد فوجی اعزاز کیساتھ سمبڑیال میں سپردخاک

سیالکوٹ(نما ئند ہ خصوصی، نامہ نگار)تربت میں بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید ہونے والے 6جوانوں میں سے اہلکار سجاد کا جسد خاکی لاہور ائیر پورٹ سے سیالکوٹ منتقل ، شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تربت میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا تھا۔ آپریشن کے دوران فورسز کی گاڑی دہشت گردوں کی طرف سے نصب کی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجہ میں 6جوان جام شہادت نوش کر گئے تھے ۔ شہید ہونے والے 6جوانوں میں سے سپاہی سجاد کا تعلق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے محلہ رسولپورہ سے ہے ۔ شہید کے جسد خاکی کو تربت سے بذریعہ ائیر لائن لاہور انٹرنیشنل ائیر پورٹ منتقل کیا گیاجس کو بعدازاں لاہور سے ان کے آبائی علاقہ سمبڑیال میں لایا گیا ۔ پنجاب رینجرز کے جوان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ میں سپردخاک کر دیا ۔ نماز جنازہ میں معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...