کوہاٹ(این این آئی) پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ کنڑ میں افغان و اتحادی افواج نے شہری آبادی پر بم برسائے جس کے نتیجے میںخواتین اور بچوں سمیت25 افغان شہری جاں بحق جبکہ متعدد گھر تباہ ہوگئے تاہم افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس آپریشن میں20 طالبان جنگجوو¿ں کو ہلاک کیا گیا ہے۔سرحدپار سے موصولہ اطلاعات اور افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ شب افغان و اتحادی افواج کی پاک افغان سرحد پر واقع صوبہ کنڑکے ضلع شیگل کے علاقے سینو میں طالبان کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران طالبان جنگجوو¿ں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عبدالغنی مصمم کے مطابق زمینی فوج کی مدد کے لئے اتحادی فوج نے علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ اس حملے میں 8 شہری زخمی ہوگئے تاہم عینی شاہدین اور جاری تصاویرکے مطابق افغان و اتحادی فوج نے چوگم‘ برغاندو اور چوکونو نامی گاو¿ں پرکئی بم برسائے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 25 افغان شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ افغان میڈیا نے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ فضائی حملے میں کوئی طالبان جاں بحق نہیں ہوا۔
افغانستان/ حملہ
کنڑ میں افغان و اتحادی افواج نے شہری آبادی پر بم برسائے خواتین اور بچوں سمیت25 افغان شہری جاں بحق
Dec 16, 2018