لاہور +ملتان (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)قومی ٹی ٹونٹی کر کٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے روز پہلے میچ میں فاٹا نے ملتان کو 5وکٹوں سے شکست دیدی دوسرے میچ میں کراچی نے پشاورکو21رنز سے ہرا دیا ۔پہلے میچ میں فاٹا ریجن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر ملتان نے 9وکٹوں پر 136رنز بنائے۔ محمد محسن نے 56رنز بنائے جبکہ رضا حسن نے 28کپتان صہیب مقصود اور محمد عمران نے 13،13رنز بنائے۔ محمد عرفان نے 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آصف آفریدی نے 2کاشف بھٹی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں فاٹا نے ہدف 19.2اوور میں5وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا۔ سمیع اللہ جونیئرنے 58 رنز کی اننگز کھیلی،مختار احمد نے 19اور فضل الرحمن نے 16رنز بنائے۔ذوالفقار بابر اور محمد عرفان خان نے 2،2 اور محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد عرفان جونیئر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ دوسرے میچ میں پشاور نے ٹا س جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر کراچی ریجن نے مقررہ اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر 161رنز کا مجموعہ تشکیل دیا ۔ شعیب ملک نے 71رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ خرم منظور 53رنزبنا کر پویلین لوٹے۔عمران خان سینئر ،عمران خان جونیئر اور جنید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پشاور کی ٹیم مقررہ اوور میں140رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ فواد خان نے 42اسرار اللہ 30اور رئیس احمد 31رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ ارشد اقبال نے 3اکبر الرحمن اور رضا حسن نے 2،2راحت علی اورمحمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،ناقابل شکست 71رنز بنانے پر شعیب ملک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔