لاہور (سپورٹس ڈیسک )بیلجیئم اور ہالینڈنے عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ سیمی فائنل میں بیلجیئم نے انگلینڈ کو ٹینس اسکور چھ صفرسے آؤٹ کلاس کر دیا۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو ہالینڈ نے پینلٹی سٹروکس پر چھ پانچ سے شکست دیدی۔بھونیشوربھارت میں جاری عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔ بیلجیئم اور نے عالمی کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں بیلجیئم نے انگلینڈ کوٹینس اسکور چھ صفر سے آؤٹ کلاس کردیا۔ فاتح ٹیم کے الیکذنڈر ہنڈرکس نے دو، ٹوم بون، سائمن، سیڈرک اور ڈوکر نے ایک ایک بار گیند انگلینڈ کے جال میں پہنچائی۔ ٹوم بون میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔دوسرے سیمی فائنل میں سخت مقابلے کے بعد ہالینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو چھ پانچ سے شکست دیدی۔ مقررہ وقت میں میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ جس کے بعد فیصلہ پینلٹی سٹروکس پر کیا گیا۔ آ عالمی کپ کا فیصلہ کن معرکہ بیلجیئم اور ہالینڈ کے درمیان ہو گا۔ برانز میڈل کے لیے انگلینڈ اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہوگا۔
بیلجیئم ‘ہالینڈ کی ٹیمیں ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئیں
Dec 16, 2018