خیبرپی کے حکومت کی پشاور میں پی ایس ایل میچ کرانے کی منصوبہ بندی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) خیبرپی کے حکومت پی ایس ایل کے میچز پشاور میں کرانے کی تیاری کررہی ہے جس کے لیے ارباب نیاز سٹیڈیم کے توسیعی منصوبے کو جلد مکمل کرنے ہدایت کردی گئی ہے۔پشاور کے واحد انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، ایک ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے توسیعی منصوبے کے تحت سٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 18 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کی جارہی ہے۔ اسی طرح فلڈ لائٹس کو بھی منصوبے میں شامل کرلیا گیا۔زرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر جلد کرنے کی ہدایت کی ہے اور آئندہ ہفتے وزیراعلی کو سٹیڈیم میں توسیعی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان نے بتایا ک اسیٹیڈیم کو بین الاقومی معیار کے مطابق بنایا جارہا ہے سٹیڈیم میں انڈور اکیڈیمی بنائی جارہی ہے جبکہ خواتین کرکٹرز کے لیے الگ اکیڈیمی ہوگی، پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں کوچنگ اور کرکٹ کے معاملات پی سی بی کے پاس ہونگے اس حوالے سے ایم او یو ہونے جارہا ہے اور انتظامی اختیارات صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے پاس ہونگے.ڈی سی سپورٹس کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے لیے جم بنانے کے ساتھ سوئمنگ پول بنایا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...