پرتھ ٹیسٹ:آسٹریلیا 326 پر آئوٹ ‘ بھارت کے 3 وکٹ پر172رنز

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک بھارت نے تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بہتر رنز بنالئے۔ کپتان ویرات کوہلی بیاسی اوراجنکیار اہانے اکیاون رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ میزبان آسٹریلیا پہلی اننگز میں تین سو چھبیس رنز پرآؤٹ ہوا۔واکاپرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں دوسرے دن کاکھیل ختم ہونے پر بھارت نے تین وکٹوں کے نقصان پرایک سوباہتررنز بنائے۔ لوکیش راہول دو،مرلی وجے صفر اورپجارا چوبیس رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔کپتان ویرات کوہلی بیاسی اوراجنکیاراہانے اکیاون رنز بناکروکٹ پرموجود ہیں۔آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے دواورہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے اپنی نامکمل اننگ دوسوستتررنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم تین سو چھبیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ مارکس ہیرس ستر،ایرون فنچ پچاس ،ٹریوس ہیڈ اٹھاون، شون مارش پینتالیس اورکپتان ٹم پین اڑتیس رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔بھارت کے ایشانت شرما نے چار، بمرا،امیش یادو اوروہاری نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کوسات وکٹوں کی موجودگی میں آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید ایک سوچون رنز درکار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...