لاہور (سپورٹس ڈیسک ) فیفا کی جانب سے متوقع معطلی کے خدشات کے باعث پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کیلنڈر متاثر ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔ذرائع کے مطابق پی ایف ایف نے گزشتہ ہفتے ہی آئندہ 6 ماہ کے لیے کلینڈر کو حتمی شکل دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع معطلی سے قومی کھلاڑی ایک بار پھر بین الاقوامی مقابلوں سے آوٹ ہو جائیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ سال جنوری میں پاکستان اور فلپائن کے درمیان دو طرفہ سریز پر سوالیہ نشان لگ گیا۔فروری میں قومی ٹیم کی اے ایف سی انڈر 23 اور سیف گیمز میں شرکت پر بھی سیاہ بادل چھانے لگے ہیں۔مارچ میں پاکستان کی سنگاپور کے ساتھ دو طرفہ سریز بھی شیڈول ہے۔فیفا سپریم کورٹ کے احکامات پر انتخابات کو رولز کی خلاف ورزی قرار دے چکا ہے۔ذرائع کے مطابق جون میں قومی انڈر 16 فٹبال ٹیم کی جاپان کے ساتھ سریز پر بھی معاملات آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں۔
متوقع معطلی کے خدشات، پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کلینڈر متاثر ہونے کے امکانات
Dec 16, 2018