پسرور(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پسرور سکندر جاوید نے اراضی تنازعہ ر خود پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کرنے اور الزام مخالفین کے سر لگانے والی دونوں خواتین ملزمان زاہدہ پرویز اور ثمینہ ناز کی ضمانت قبل از گرفتاری کینسل کردیں عدالت نے قرار دیا کہ خواتین نے اپنے گھر سے دور کھیتوں میں پٹرول کی بوتلیں لے جاکر انتہائی قدم اٹھایا جس پر انہیں معافی نہیں دی جاسکتی لہذا دونوں خواتین کی ضمانت کی درخواست خارج کی جاتی ہے یاد رہے کہ ان خواتین نے طارق باجوہ گروپ کو ان کی اپنی اراضی میں ٹریکٹر چلانے سے روکنے کی کوشش کی اور خود پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تاکہ اس کا الزام طارق باجوہ گروپ پر ڈالا جاسکے جس پر ان کے خلاف پولیس تھانہ پھلورہ نے مقدمہ درج کیا تھا تاہم خواتین نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی تھی گزشتہ روز تاریخ پیشی پر پولیس رپورٹ اور واقعاتی شہادتوں کی روشنی میں عدالت نے ملزمان زاہدہ پرویز اور ثمینہ ناز کی ضمانتیں خارج کردیں جس کیل بعد لیڈی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔
خود کشی کی کو شش ، مخالفین پرالزام لگانے والی دو عورتوں کی عبوری ضمانت منسوخ
Dec 16, 2018