یورپی عدالت نے حماس پر پابندیاں اٹھانے، دہشتگردی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی

برسلز (صباح نیوز) یورپی عدالت نے فلسطینی تنظیم حماس کی طرف سے جماعت پر عائد پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے دی گئی درخواست مسترد کر دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں قائم عدالت نے حماس کی طرف سے دی گئی درخواست مسترد کردی ، اس درخواست میں عدالت سے اپیل کی گئی تھی وہ حماس کے یورپی ممالک میں منجمد کئے گئے اثاثے بحال کرے۔ تاہم عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

ای پیپر دی نیشن