شاہ سلمان سے تیونسی وزیراعظم کی ملاقات،دو طرفہ ترقیاتی منصوبوں کے معاہدوں کی منظوری دی گئی

ریاض (اے پی پی) تیونس کے وزیراعظم یوسف الشاھد نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ ترقیاتی منصوبوں کے متعدد معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق تیونسی وزیراعظم نے اعلیٰ وفد کے ہمراہ اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان جومین، غزالہ اور سجنان کے مقامات پر فارمنگ کے مشترکہ منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔ اس منصوبے پر سعودی ترقیاتی بنک اور جمہوریہ تیونس مشترکہ سرمایہ کاری کریں گے۔ اس کے علاوہ تیونس کی ریاست بنزرت میں پینے کے پانی کے ایک پروجیکٹ پر سرمایہ کاری کی جائے گی۔ سعودی عرب کی جانب سے تیونس میں قائم شاہ عبدالعزیز مسجد کی مرمت اور توسیع کے لیے بھی امداد فراہم کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...