واشنگٹن: دوران پرواز خاتون پر جنسی حملے پر بھارتی شہری کو 9 سال کی سزا

Dec 16, 2018

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی میں ایک عدالت نے ایک بھارتی شخص کو فلائٹ کے دوران ساتھ بیٹھی خاتون پر جنسی حملہ کرنے کے جرم میں 9 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 34 سالہ پربھو راما مورتھی پرواز کے دوران اپنی اہلیہ اور متاثرہ خاتون کے درمیان والی سیٹ پر بیٹھا تھا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ سو رہی تھیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ سزا پوری ہونے کے بعد پربھو راما مورتھی کو واپس بھارت بھیج دیا جائے گا۔ ابتدا میں پربھو راما مورتھی نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تو سو رہے تھے انہیں ایسا کچھ نہیں کیا۔ استغاثہ کا کہنا تھا ملزم کو ضمانت نہ دی جائے کیونکہ وہ فرار ہو سکتا ہے۔ متاثرہ خاتون نے جہاز لینڈ کرنے سے پہلے عملے کو اس بارے میں بتایا تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 34 سالہ پربھو راما مورتھی پرواز کے دوران اپنی اہلیہ اور متاثرہ خاتون کے درمیان والی سیٹ پر بیٹھا تھا۔

مزیدخبریں