مصری صدر اور ولی عہد ابوظہبی کے درمیان علاقائی امور کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

Dec 16, 2018

قاہرہ (اے پی پی)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ٹیلیفون پر ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر شیخ محمد بن زائد آل نہیان سے رابطہ کیا۔ بات چیت میں علاقائی امور میں پیش رفت اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی مضبوطی جیسے معاملات زیر بحث آئے۔مصری ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی کے مطابق ٹیلیفون پر رابطے کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے حامل علاقائی امور میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دنوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں رہنمائوں نے مصر اورمتحدہ عرب امارات اور ان کے عوام کے درمیان تاریخی روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

مزیدخبریں