کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم حکومتی کمشن کی سماعت مکمل ہوگئی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کمشن کی سربراہی کمشن کے رکن جسٹس (ر) فضل الرحمن نے کی۔ کمشن نے 6 روز میں 68 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی۔ 6 روز کی سماعت کے دوران 11 لاپتہ افراد کے گھر پر پہنچنے کی تصدیق ہوئی۔
کوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کمشن کی 6 روزہ سماعت 11 گھر پہنچ گئے
Dec 16, 2018