لاہور( خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن کی زیر صدارت لاہور تنظیم کا اجلاس ہوا جس میں بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب کے حوالے لائحہ عمل طے کیا گیا اور برسی کو شہیدبینظیر بھٹوکے شایان شان منانے کا عزم کیا گیا برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کے لئے قافلہ لاہور ریلوے سٹیشن سے 26 دسمبر کو روانہ ہو گا اور 28 دسمبر کو واپس آئے گا۔ اجلاس میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی گئی جس کہ مطابق جنوری کے پورے مہینے کیک کاٹنے کی تقریبات ہوں گی۔
بینظیر کی برسی کے حوالے سے پیپلزپارٹی لاہورکاانتظامی اجلاس
Dec 16, 2018