16 دسمبر اتحاد اور یکجہتی کا درس دیتا ہے: قمر الزمان بابر

لاہور (خبر نگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی وائس چیئرمین قمر الزمان بابر نے کہا ہے کہ 16 دسمبر ہمیں سانحہ اے پی ایس اور سقوط ڈھاکہ کی یاد دلاتا ہے سانحہ اے پی ایس میں قوم نے اپنے قیمتی لال قربان کئے سقوط ڈھاکہ کے نتیجے میں پاکستان کے زور پکڑے ہو گئے ہیں یہ دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا درس دیتا ہے پاکستان کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں دشمن آج بھی وطن عزیز کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے یکجہتی واک سے خطاب میں ارشاد عالم شاد چودھری لئیق، امجد عبید، مکرم شاہ نقوی، آغا شوکت نے کہا کہ بھارت نے روز اول سے ہی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا تھا آج بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ بھارت کا ہے قوم دہشت گردی کے گے کبھی نہیں جھکے گی اعتماد کی طاقت سے وطن کے دشمنوں کو شکست دینگے واک میں خالد محمود، اعجاز احمد، وقار احمد، سید مبین شاہ، امیر علی زیدی، نور حسین، منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...