لاہور(خبر نگار)ترجمان پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت مشرف آمریت کا سیکیوئل ہے۔حکومت گورنس میں ناکام، آئین سے انکاری لیکن وزراء زبانیں بیحد دراز ہیں۔آئین کی خلاف ورزی، جھوٹ اور سیاسی انتقام نازی سرکار کا طرہ امتیاز بن چکا ہے۔ گیس بند کر کے سندھ کے عوام سے ووٹ نہ دینے کا انتقام لیا جا رہا ہے۔پنجاب پر ڈمی وزیراعلیٰ مسلط کر کے صوبے کے عوام کو سادہ اکثریت نہ دینے کی سزا دی گئی۔سلیکٹڈ وزیراعظم نے کل پشاور میں جعلی مہمان خانے کا افتتاح کیا۔