گیس کی بندش سے ہرشعبہ ہائے زندگی متاثر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان مسلم الائنس امان اللہ خان پراچہ نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی بندش سے انڈسٹری اور پبلک ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہورہے ہیںجس سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے اور کاروبار کا برا حال ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیرمین پاکستان مسلم الائنس امان اللہ خان پراچہ نے مرکزی سیکٹریٹ سے کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا ء اوراپوزیشن اس لئے روز تیز وتند بیانات دے ہے ہیںتاکہ عوام کی توجہ مسائل سے توجہ ہٹائی جاسکے مگرعوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان ہتھکنڈوں سے عوام کا فائدہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اگر جلد ریلیف نہ ملا تو لوگ اب برداشت کرنے کو تیار نہیںہونگے۔ متوسط و غریب طبقہ اپنی عزت بچانے کی خاطر خودکشیاں کر رہے ہیں اور لوگ غربت کے ہاتوں اپنے بچے بیچ رہے ہیں۔ عوام پرامن انقلاب کی طرف دیکھ رہی ہے اور اب عوام اچھی طرح جان گئے ہیں کہ ان کے ساتھ دھوکہ کیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومتی کارکردگی سے عوام مطمئن ہوتی تو سوشل میڈیا اور ٹی وی پر حکومتی مخالفت تحریک زور نہیں پکڑتی ،حکومت اچھی پرفامنس دے گی توعوام بھی اس کا ساتھ دے گی خالی کھوکھلے نعروں کا وقت گزر گیا۔

ای پیپر دی نیشن