کراچی(اسٹاف رپورٹر). چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات مہیا کرنے کیلئے عمومیت سے ہٹ کر اقدامات کر اقدامات کر رہے ہیں ، ہم نے اپنے دورانیے میں ضلع کی بہتری اور عوام کے مسائل کے ازالے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت وہ اقدامات بھی کیئے جو ہمارے دائرہ کار میں نہ تھے مگر ان کاموں کے بغیر دیگر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا مشکل ہو رہی تھیں ، ہمارا مقصد عوام کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے اور اسی کو سامنے رکھتے ہوئے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی21 کے چیئرمین عدنانا احمد اور واٹر بوڑد کے افسران کے ہمراہ گلشن اقبال 13-D II اور 13-D-III میں عوامی سہولیات کے حوالے سے اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین معید انور کو علاقائی مسائل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں پانی کی فراہمی و اسٹریٹ لائیٹس کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔