کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی تنظیم نو کے لئے بنائی گئی ایڈوائزری کمیٹی کے رکن علی اکبر گجر نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی طرف سے خواجہ سعد رفیق کی دیانت داری کی گواہی بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ عوامی امنگوں کے بر خلاف مسلط کی گئی حکومت کے اندرونی اختلافات کا بھانڈا چٹخنا شروع ہوگیا ہے قوم بہت جلد دیکھے کی گہ بھان متی کا کنبہ کس طرح پارہ پارہ ہو کر ملکی سیاست سے ہمیشہ کے لئے بے دخل ہوجائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر الزامات لگانے والوں نے ماضی سے بھی سبق نہیں سیکھا اور مسلسل میاں محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کو جھوٹ اور منافقت کی سیاست سے عوام میں غیر مقبول کرنا چاہتی ہیں لیکن اللہ کے فیصلے میاں محمد نواز شریف کے حق میں خلق خدا کی زبان سے عیاں ہو رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق ڈویژنل صدر علی اکبر گجر نے تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کی دیانت داری کی تصدیق اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بے بنیاد الزامات اور کرپشن کی کہانیاں مرتب کی گئی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا کردار بے داغ اور سیاست شفاف ہے ان شا اللہ آنے والے دنوں میں تحریک انصاف کے مزید لوگ بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حق میں گواہی دیں گے۔ علی اکبر گجر نے کہا کہ حکومتی صفوں سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حق میں آوازیں جھوٹے الزامات کی سیاست کرنے والوں کے لئے پیغام ہے۔ جھوٹ کی سیاست کے چہرے سے نقاب اترنے والا ہے۔ احتساب کے نام پر انتقام کے خلاف حکومتی صفوں میں بھی اتفاق نہیں۔
مسلم لیگی رہنمائوں کے خلاف الزام تراشیاں سازش ہیں: علی اکبر گجر
Dec 16, 2018