شہرکے حالات بہتر ہوگئے، کراچی عالمی توجہ کا مرکزبن گیا: وسیم اختر

Dec 16, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی درست سمت پر ہے پڑوسی ممالک خصوصاً چین کے ساتھ ہر شعبے میں اچھے تعلقات ہیں اس ریجن سے غربت کے خاتمے کیلئے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے‘ کراچی بیرونی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے آئیڈیاز سمیت تسلسل کے ساتھ بین الاقوامی سطح کی متعدد ایکسپو نمائشوں کا انعقاد سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا کراچی میں تجارت کرنا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی صبح ایکسپو سینٹر میں 14 ویں بلڈ ایشیا ایکسپو کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایران‘ ترکی‘ جاپان ‘چین سمیت دنیا بھر کے 27 ممالک کی بڑی کمپنیوں کے 550 غیر ملکی مندوبین اس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیںجبکہ یہ کانفرنس 3 روز تک جاری رہے گی۔ میئر کراچی نے کہاکہ کراچی میں تسلسل کے ساتھ ٹریڈ نمائشوں کا انعقاد اچھا اقدام ہے۔ ملک اور کراچی کے حالات تبدیل ہو گئے ہیں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے کراچی دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ چین پاکستان کی ترقی میں دلچسپی لے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریجن کے ممالک کے غریب عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی اور ترقی کیلئے

مزیدخبریں