شہید بچوں کے خون کا قرض دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر کے اتارنا ہے:وزیراعلی پنجاب

Dec 16, 2018 | 13:45

ویب ڈیسک

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کے خون کا قرض دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر کے اتارنا ہے، شہید ہونے والے بچے اور اساتذہ قوم کے ہیرو ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی چوتھی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم شہدائے آرمی پبلک اسکول کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ شہید بچوں کے خون کا قرض دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر کے اتارنا ہے۔ شہید ہونے والے بچے اور اساتذہ قوم کے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزیدخبریں