عوام میں مشکلات کے حل کے لئے ،، وزیراعظم شکایتی پورٹل  ،، مقبول عام ہوگیا: وزیراعظم عمران خان کاٹویٹ

 عوام میں مشکلات کے حل کے لئے ،، وزیراعظم شکایتی پورٹل  ،، مقبول عام ہوگیا ہر شعبہ زندگی کے افراداستعمال  کرنے لگے شکایات کے حل کے لئے بیوروکریسی متحرک ہوگئی عوامی شکایت کے حل کی رپورٹ ارسال کرنے کا پابند بنادیا گیا باضابطہ عوامی شکایات موصول ہونے کے باوجود میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف انضباطی کاروئی ہوسکتی ہے۔ ،، وزیراعظم شکایتی پورٹل  ،،    28اکتوبر کو لانچ کیاگیا تھا تاکہ ان کے  عوامی مسائل کا فوری اور موثر حل ہوسکے۔اتوار کو وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کے مطابق    59ہزار عوامی شکایات کاازالہ کردیاگیا ان میں قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کا ازالہ بھی شامل ہے۔ اسی طرح بجلی گیس پانی،تعلیم ،صحت،  پولیس ،انصاف کی عدام فراہمی کے معاملات بی شامل ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان  کے مطابق باقی شکایات پرکام جاری ہے ۔وزیراعظم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 47روزمیں ایک لاکھ 72ہزار شکایات پورٹل پرموصول ہوئیں۔29ہزارلوگوں نے اپنی شکایات کے حل کے بعد57فیصد لوگوں نے 100فیصد اطمینان کا فیڈبیک دیا۔ انہوں نے لکھاکہ میں چاہتا ہوں کہ ہرکوئی یہ پورٹل استعمال کرے تاکہ ہماری حکومت اپنی کارکردگی کو بہتربناسکے ۔ جب کہ رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ضروری ہے اس ضمن میں وزیراعلی کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور شکایات کو حل کرنے میں لاپروائی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف انضباطی کاروائی بشمول مراعات میں کٹوتی شامل ہے

ای پیپر دی نیشن