لاہور(سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے بھارت کو پہلے ون ڈے میچ میں 8وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں پر 287رنز بنائے ۔ آئر ستر ‘پنت اکہتر اور جادیو چالیس رنز بناکر نمایاں رہے ۔ کوٹریل ‘پاول اور جوزف نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ویسٹ انڈیز نے ہدف 2وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا ۔ شمرون ہٹ میئر 139رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ شائی ہوپ 102رنزپر ناقابل شکست رہے ۔ شمرون ہٹ میئر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔