چین: برف سے ڈھکے پہاڑوں پر فری سٹائل سکیئنگ کے عالمی مقابلے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) چین میں برف سے ڈھکے پہاڑوں پر فری اسٹائل اسکیئنگ کے عالمی مقابلے ہوئے، اتھلیٹ کی پھرتیاں، مہارتیں اور قلابازیوں نے حیران کر دیا، جاپان کے ہوری شیما اور فرانس کی لیفنٹ گریب نے کامیابی سمیٹی۔تھائی وو کے پہاڑی سلسلے پر دوسرے موگلز ورلڈ کپ کا انعقاد ہوا۔ یخ موسم میں فری سٹائل سکیئنگ کے مقابلے، دنیا بھر کے سکیئرز نے پھرتی مہارت اور جمناسٹک سٹائل سے سب کے دل موہ لیے۔برف سے ڈھکے ناہموار ٹریک پر توازن برقرار رکھتے ہوئے جمپ اور قلابازیوں کے بھی کیا ہی کہنے، جاپان کے ہوری شیما اور خواتین میں فرنچ ایتھلیٹ لیفونٹ گریب نے وکٹری سٹینڈ پر جگہ پائی۔فْل ٹھنڈے ماحول میں اسکیئرز کی گرمجوشی سے تماشائی بھی پرجوش ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...