پاکستان ‘ سری لنکن ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے آج کراچی پہنچیں گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی ٹیسٹ کے لیے پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں آج کراچی پہنچیں گی اور کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔ آج دونوں ٹیمیں مکمل آرام کریں گی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ،(آج)16دسمبرپیر کو دونوں ٹیموں نے ٹریننگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آج سہ پہر ساڑھے تین بجے تا پانچ بجے تک دونوں ٹیموں کے کم ازکم 4،4 کھلاڑی بمقام کانفرنس ہال، پی سی ہوٹل کراچی میں اوپن میڈیا سیشن کیلئے دستیاب ہوں گے،17دسمبر بروزمنگل صبح 10بجے دونوں ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کریں گی،ٹریننگ سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے کوچز پریس کانفرنس کریں گے،18دسمبر بروزبدھ صبح 10بجے دونوں ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کریں گی،ٹریننگ سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے،سہ پہر سوا تین چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے،19دسمبر بروزجمعرات صبح ساڑھے نو بجے ٹاس ہوگا،صبح 10بجے کھیل کا آغاز ہوگا،دن کے اختتام پر پریس کانفرسز ہونگی،20دسمبر بروزجمعہ صبح ساڑھے نو بجے کھیل کا آغاز ہوگا،دوپہر ساڑھے 12 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھانیاور نماز کا وقفہ ہوگا،سہ پہر تین بجکر پندرہ منٹ سے تین بجکر 35منٹ تک چائے کا وقفہ ہوگا،دن کے اختتام پر پریس کانفرس ہوگی،21 تا 23 دسمبر صبح 10بجے کھیل کا آغاز ہوگا،دن کے اختتام پر پریس کانفرسز کا اہتمام ہوگا،24دسمبر بروزمنگل کی صبح 11بجے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن