ٹیسٹ میچ تو ڈرا ہوگیا لیکن یہ جیت پاکستان کی ہے ، دھنن جیا ڈی سلوا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکن بیٹسمین دھنن جیا ڈی سلوانے کہاہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں بارش اور شائقین کی بجائے پاکستان جیتا ہے،اچھا لگا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ واپس لانے میں سری لنکا نے اہم کردار ادا کیا،نسیم شاہ ایک باصلاحیت بائولر ہیں انکا مستقبل بہت روشن ہے،پنڈی سٹیڈیم کے ہانرز بورڈ پر نام درج کروانا فخر کی بات ہے۔ٹیسٹ میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکن بیٹسمین دھنن جیا ڈی سلوا نے کہا کہ پاکستان میں کھیل کر اچھا لگا ،بچ فاسٹ بائولر کیلئے اچھی تھی ، ہمارے لئے عافی ٹف تھی ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے تمام بائولر اچھے ہیں،نسیم شاہ بہت تیز اور مہارت رکھنے والے بائولر ہیں، انکا مستقبل بہت روشن ہے۔ انہوںنے کہاکہ میری سنچری ایک تاریخی تھی کیونکہ راولپنڈی میں 15 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ ہوئی،اگر میں آج کے دن بیٹنگ کر رہا ہوتا تو شاید ڈبل سنچری کر لیتا کیونکہ آسان کنڈیشنز تھیں۔ایک سوال پرکہ یہ ٹیسٹ میچ بارش جیتی یا کراوڈ ؟ جس پر لنکن بلے باز نے جواب دیا کہ پاکستان جیتا،اچھا لگا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ واپس لانے میں سری لنکا نے اہم کردار ادا کیا،تمام بائولرز نے اچھی بولنگ کی کیونکہ فاسٹ بولرز کے لیے کنڈیشنز سازگار تھیں،پنڈی سٹیڈیم کے ہانرز بورڈ پر نام درج کروانا فخر کی بات ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...