لاہور( سٹاف رپورٹر)چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرویز حنیف نے کہاہے کہ نوجوانوںکو روایتی ہنرسکھانے کی بجائے بیرون ممالک مانگ کے مطابق جدید ہنرسکھائیں جائیں ، عالمی مارکیٹ میں ہنرمندفورس کی بڑی مانگ ہے اس لئے اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،حکومت نوجوانوں کو بیرون ممالک سے ہنر سکھانے کیلئے سکالر شپس دے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سی ٹی آئی میں تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوںکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستا نی قالین خوبصورت ڈیزائنزاورمعیارکی وجہ سے دنیا میں منفرد پہچان رکھتے ہیں اورہم نے غیر ملکی خریداروں کے رجحان کو مد نظررکھتے ہوئے مزید بہتری لانی ہے ۔اگر حکومت اس شعبے کی سرپرستی کرے تو پاکستان ہا تھ سے بنے ہوئے قالینوںکی برآمدات میں اپنا کھویا مقام دوبارہ حاصل کر سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت نوجوانوںکو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے کسی بھی پروگرام کے اجراء سے پہلے نجی شعبے میںہنر سکھانے والے اداروں سے بھی مشاورت کرے۔