اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی دارالحکومت میں قائم عالم اسلام کی بڑی جامعہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی مزید دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ ہفتے اسلامی یونیورسٹی میں منعقدہ ااسلامی جمعیت طلباء کے ایجوکیشن ایکسپو پر ایک لسانی تنظیم کے طلبا کے حملے اور اس کے نتیجے میں ایک طالب علم کی ہلاکت کے بعد یونیورسٹی کو بند کردیا گیا تھا ۔اتوار کو انتظامیہ کا کہنا تھاکہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اسلامی یونیورسٹی مزید دو دن یعنی پیر اور منگل کو بند رہے گی تاہم دوبارہ کھولنے کے حوالے سے فیصلہ منگل کو کیا جائے گا۔