احیاء دین کیلئے شیخ عبدالقادر جیلانیؒؒ کی مساعی ناقابل فراموش ہیں :مولانا محمد منشاء چشتی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)معروف دینی سکالر اور مہتمم جامعہ فاضل شاہی مولانا حکیم محمد منشاء چشتی نے کہا ہے کہ احیاء دین کیلئے غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی مساعی جلیلہ ناقابل فراموش ہیں ۔شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی کاوشوں سے ہزاروں غیر مسلم دائرہ اسلام میں داخل ہوئے ۔لاکھوں بھٹکے ہوئے لوگ تائب ہوکر پکے اور سچے مسلمان بن گئے‘ غوث اعظمؒ کا اولیاء کی صف میں مقام سب سے بلند ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ فاضل شاہی للبنات نین سکھ میں ہونیوالی بڑی گیارہویں شریف کی محفل سے کلید ی خطاب میں کیا ۔ مولانا محمد منشاء چشتی نے کہا کہ اولیاء کرام نے دین اسلام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچا دیا ‘ ولی کی پہچان یہ ہے کہ جسے دیکھ کر خدا یاد آجائے ۔ انسان معصیت چھوڑ کر دین کی جانب پلٹ آئے ۔محفل میں قاری حسنین رضا‘ قاری محمد نوید نے تلاوت ‘ حافظ اظہرعبداللہ‘ محمد دانیال جامی‘ محمد کامران خان نے نعت کی سعادت حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...