ماحولیات کیلئے کوششیں کرنے پر پاکستان یو این کنونشن کا نائب صدر منتخب

Dec 16, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی ماحولیات سے متعلق کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔ پشین میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کنونشن ہوا۔ پاکستان کو یو این کنونشن برائے ماحولیات کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان کی نمائندگی مشیر وزیراعظم برائے ماحولیات امین اسلم نے کی۔ پاکستان کو ماحولیات کی عالمی کمیٹیوں کی نمائندگی بھی مل گئی۔ پاکستان ایگزیکٹو بورڈ سمیت 6 اہم ترین کمیٹیوں کا رکن ہو گا۔

مزیدخبریں