کوونٹری ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان بچانے کے لئے نالائق نااہل اور جھوٹے ٹولے سے نجات ضروری ہے،کابینہ کے ارکان کی بیرون ملک قومی اثاثوں پر بری نظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء میں دوڑ لگی ہوئی ہے کہ کون کس قومی اثاثے پر ہاتھ صاف کرے بجلی، گیس اور عوام کے استعمال کی عام چیزوں کی قیمتیں تاریخ میں مہنگی ترین ہوچکی ہیں۔انہوں ے کہاموجودہ نظام یوں ہی جاری رہا تو خدانخواستہ کوئی اور بڑا حادثہ بھی ہوسکتا ہے،روٹی، روزگار، کاروبار ، تعلیم، ہسپتال، دکان، فیکٹری، صنعت ہر شعبہ بند ہے ۔