ایکسپریس وے پرقائم ٹول پلازہ پرمقامی افراد سے جبری ٹیکس وصولی کیخلاف احتجاج

Dec 16, 2019

مری( نامہ نگار خصوصی) مری اسلام آباد ایکسپریس وے پر قائم ٹول پلازے پر تعینات عملہ کی جانب مقامی افراد سے جبری ٹول ٹیکس وصول کرنے اور ان کے ہتک آمیز اور نا روا رویے کے خلاف عوام نے شدید احتجاج کیا ہے۔ ایسے میں عوامی حلقوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر عملہ نے ٹیکس کی وصولی کا سلسلہ بند اور رویہ تبدیل نہ کیا تو مری کے عوام ان کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔ ادھر ایکسپریس وے کے ٹول پلازہ کے بارے میں متعدد افراد نے شکایت کی ہیں کہ اب ٹول پلازہ ایکسپریس وے کاعملہ مقامی افراد سے ٹیکس کی وصولی زبردستی کرتا ہے اور ٹیکس نہ ادا کرنے پرعملہ شہریوںسے انتہائی بد سلوکی سے پیش آتا ہے۔ اس سے قبل بھی تاجروں اور عوام کے شدید احتجاج پر مری انتظامیہ مداخلت کر کے اس مسلہء کو حل کرانے کی یقین دھانی کرائی تھی لیکن اب یہ سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے عوام اور تاجر برادری نے وزیر اعلی پنجاب اور دیگر اعلی حکام سے مقامی افراد سے زبر دستی ٹیکس وصول کرنے اور عوام سے ناروارویے کا نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں