22 فروری کوبورڈ کے میٹرک امتحانات کا انعقاد طلبا ء کیلئے مشکل ہو گا

مری( نامہ نگار خصوصی )مری اورتحصیل کوٹلی ستیاں میں شدید سرداوربرفباری کے موسم میں22 فروری کو راولپنڈی بورڈ کے میٹرک کے امتحانات کا انعقاد طلباء وطالبات کیلئے انتہائی مشکل ہوگا طلباء طالبات انکے والدین اوراہل علاقہ نے راولپنڈی بورڈ کے ذمہ داران سے مطالبہ کیاہے کہ مری اور کوٹلی ستیاں کے شدیدموسمی حالات کو مد نظر رکھ کر امتحانات کا انعقاد کر نا چاہیے مری میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوجاتی ہیں اور تین ماہ کیلئے سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند کر دئیے جاتے ہیں انھوں نے ماہ فروری میں میٹرک کے امتحانات کے انعقاد یہاں کے طلباء وطا لبات کے ساتھ ظلم اوزیادتی ہے جبکہ گذشتہ سال میٹرک کے امتحان مارچ لئے گئے تھے شدید ترین برف باری کی وجہ سے کئی ایک طلباء وطالبات امتحانات نہ دے سکے تھے جبکہ شدیدبرفباری میں راستے بند ہونے کے باعث درجنوں طلباء وطالبات اپنے والدین کے ہمراہ کئی کئی کلو میٹر پیدل چل کر شدید موسم میںامتحانی سنٹروں میں پہنچے تھے پہلی بار شدیدبرفباری کے موسم میں میٹرک کے امتحانات ہونگے جو طلباء و طالبات اور والدین کے لئے پریشانی کا باعث ہے جس سے انکا تعلیمی سال ضائع ہونے کا بھی خدشہ ہے انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر تعلیم پنجاب اوردیگر اعلیٰ حکام سے فروری میں ہونے والے میٹرک کے امتحانات کو مارچ میں انعقاد کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن