سعودی عرب میں بین الاقوامی کتب میلہ،شرکاء کی تعدادایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

جدہ ( امیر محمد خان سے ) جدہ میں جاری پانچویں بین الاقوامی کتب میلے میں اب تک ریکارڈ کی جانے والی شرکاء کی تعداد ایک لاکھ 24ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔انٹرنیشنل کتب میلے کا افتتاح گذشتہ ہفتے گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے کیا تھا۔کتب میلہ گزشتہ 4 برس سے منعقد کیاجاتا ہے ۔ امسال 40 ممالک سے 400 سے زائد ناشران اس کتب میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔میلہ جدہ کے ساحلی علاقے ابحر جنوبی میں لگایا گیا ہے۔ کتب میلے میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر رہے ہیں جبکہ میلے میں ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جاتے ہیں۔کتب میلے میں خصوصی کارنر مصنفین کیلئے مخصوص کیا گیا ہے جہاں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے مصنفین موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن