الریاض بریج پرمنٹوں کی مسافت گھنٹوں میں طے ہونے لگی

Dec 16, 2019

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں وادی لبن میں قائم الریاض بریج تعمیر کرنے والوں کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس پل پر اتنی زیادہ ٹریفک آئے گی کہ یہاں پرچند منٹ کی ٹریفک کئی گھنٹوں پرمحیط ہوجائے گی۔ یہ پل بین الاقوامی ماہر تعمیرات سیشادری سرینفویسن نے ڈیزائن کیا اور 6 سال کی دن رات کوشش سے اس کی تعمیر 2000ء میں مکمل کی گئی تھی۔ اس پل پر ٹریفک کا حجم توقع سے زیادہ ہونے سے یہاں ٹریفک کا غیرمعمولی رش لگ جاتا ہے۔گوگل میپ پر دی گئی تفصیلات سے پتا چلتا ہے الریاض بریج پر دونوں طرف آمد ورفت 25 منٹ میں مکمل ہوسکتی ہے۔ تاہم اگر کوئی حادثہ پیش آئے یا کسی گاڑی میں کوئی خرابی پیدا ہو تو آمد روفت کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے۔ تاہم یہاں پر ٹریفک کسی حادثے کی وجہ سے تاخیر کا شکار نہیں ہوتی بلکہ غیرمعمولی رش کی وجہ سے یہاں گاڑیاں پھنس جاتی ہیں۔ الریاض بریج کو دنیا کے بڑے پلوں میں سے ایک ہے۔گذشتہ اپریل میں الریاض بلدیہ کی انتظامیہ نے الریاض بریج پر ٹریفک کے اڑدھام کے حل پرغورکیا۔

مزیدخبریں