وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا، وزیر اعلی نے خود بچوں کو پولیو سے بچا وکے قطرے پلائے۔تفصیلات کے مطابق پولیو مہم کے آغاز کے موقع پر وزیراعلی کے پی کے کا کہنا تھا کہ پولیو کے حوالے سے خیبر پختونخوا میں الارمنگ صورتحال ہے، 54 کیسز بنوں ڈویژن سے سامنے آئے، علما اور میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا کو پولیو فری بنائیں گے۔وزیر اعلی محمود خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوران مہم 67 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، چاہتے ہیں صوبے سے مکمل طور پر پولیو کا خاتمہ ہو، صوبائی حکومت اس سے متعلق اقدامات کرتی رہے گی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا، خود بچوں کو پولیو سے بچا وکے قطرے پلائے
Dec 16, 2019 | 13:47