وزیر اعظم بحرین پہنچ گئے، شاہ سلمان بن حماد بن عیسی الخلیفہ نے استقبال کیا

اسلام آباد:  وزیر اعظم بحرین پہنچ گئے، بحرین شاہ سلمان بن حماد بن عیسی الخلیفہ نے عمران خان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم کچھ دیر میں بحرین کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 وزیر اعظم کی شاہ بحرین سے بھی ون آن ون ملاقات بھی ہو گی۔ شاہ محمود قریشی اور زلفی بخاری بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم کو بحرین کے اعلی ترین سویلین اعزاز سے نوازا جائے گا۔ عمران خان بحرین کے امیر حماد بن عیسی الخلیفہ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔

یاد رہے حکومت سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ بحرین کا پہلا دورہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن