چین کے جنوب مغربی صوبے میں 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ریل سروس شروع کر دی گئی۔صوبہ گیزاﺅ کے شہر گوےانگ کو صوبہ سیچوان کے شہرر چینگڈو سے ملانے والی یہ تیز رفتار ریل لائن چین بھر میں تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر کے ایک بڑے منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے۔چین کی کمپنی ریلوے ایریان انجینئرنگ گروپ کے ایک اہم ڈیزائنر لی یی نے بتایا کہ ریلوے لائن نے جنوب مغربی چین میں نقل و حمل کے دو مرکز گیانگ اور چینگڈو کو جوڑ دیا ہے ، جو خطے میں مسافروں کی ایک بڑی تعداد کو مشرقی اور جنوبی ساحلی علاقوں تک تیز رفتار راستہ فراہم کرتے ہیں۔ ریلوے سیاحت ، معدنیات کی تلاش ، غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ مغربی خطے کی ترقی کے لئے چین کی حکمت عملی کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ اس ریلوے کائن کو اس خطے کے پہاڑی علاقے کے تحت ، 648 کلومیٹر لمبی ریلوے پٹریوں میں سے تقریبا 85 فیصد بلند و بالا پُلوں یا پہاڑوں میںسُرنگیں بنا کر تعمیر کیا گیا ہے۔ ارضیاتی حالات کے لحاظ سے چینگڈوگیانگ چین کے پہاڑی علاقوں میں تیز رفتار ریل لائن ایک انتہائی پیچیدہ مسافر ریل منصوبوں میں سے ایک ہے اس کی پٹڑیاں ایسے میڑیل سے بنائی گئی ہیں جن کو دھماکوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔
چین کے جنوب مغربی صوبے میں تیز رفتار ریل سروس شروع
Dec 16, 2019 | 15:06