مودی حکومت اقلیتوں کےحقوق غصب کرنےکاسلسلہ جاری رکھے ہوئےہے:وزیرخارجہ

Dec 16, 2019 | 16:26

ویب ڈیسک

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ مودی حکومت ہندو توا بالادستی کے نظریے کے تحت اقلیتوں کے حقوق غصب کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا غیرقانونی انضمام ،بابری مسجد کا فیصلہ، شہریت کامتنازع قانون جیسے اقدامات کا مقصد اقلیتوں کو نشانہ بنانا ہے۔

وزیر خارجہ نے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے کے باعث جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ یونیورسٹی کے مسلمان طالب علموں کےخلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال پر گہری تشویش ظاہر کی۔

مزیدخبریں