آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔ امریکی سینیٹر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی بحرین روانگی سے قبل امریکی سینیٹر نے وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی تھی۔اس ملاقات میں عمران خان نے علاوہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔مذکورہ ملاقات میں افغان امن عمل سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔