فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کر دی۔ایف بی آر کی جانب سے تاریخ میں یہ توسیع چھٹی مرتبہ کی گئی ہے۔ اس سے قبل 29 نومبر کو ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشواریجمع کرانیکی تاریخ 16دسمبرتک توسیع کی تھی ۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ شہری اب 31 دسمبر تک اپنے انکم ٹیکس ریٹرن (گوشوارے)جمع کرا سکتے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق 13 دسمبر تک 19 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع کرائے گئے جب کہ سال 2018 میں تقریبا 27 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع کرائے گئے تھے.
ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع
Dec 16, 2019 | 20:19