مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین کا تمام سیاسی نظر بندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے حریت رہنمائوں ، کارکنوں اورتاجروں سمیت تمام سیاسی نظر بندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

میرواعظ عمر فاروق نے جو سری نگر میں اپنی رہائش گاہ پر نظر بند ہیں کشمیر میڈیا سروس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حریت رہنمائوں کو غیرقانونی طورپر نظر بند رکھ کر کشمیریوں کے عزم وحوصلے اور ان کی جدوجہد آزادی کو کمزور نہیں کیاجاسکتا ۔

ادھر مقبوضہ علاقے میں مسلسل 134 ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرے اور دیگر پابندیاں بدستور جاری رہیں جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔

ای پیپر دی نیشن