ماسکو (نیٹ نیوز) روس میں ایک 21 سالہ لڑکی کو اپنی والدہ کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمہ نے اپنی 40 سالہ والدہ کو وحشیانہ طریقے سے چاقو سے کاٹ ڈالا اور آخری سانسیں لیتی اپنی ماں کا سینہ چیرکر دل بھی نکال لیا اورآنتیں اور دیگر اعضاء بھی کاٹ لیے۔مقامی میڈیا کے مطابق لڑکی کی ماں یعنی مقتولہ خاتون جرمنی میں کام کرتی تھی اور حال ہی میں واپس آئی تھی،اسے لگتا تھا کہ اس کی بیٹی نشے کی لت میں پڑ گئی ہے جس پر اس نے علاج کا انتظام کیا تھا جس نے ملزمہ کو مشتعل کردیا۔پولیس نے ملزمہ کو بحالی مرکز منتقل کردیا ہے۔