تیل کی تنصیات پر حملوں کا مقصد عالمی توانائی کی سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے ،سعودی عرب

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں وزارت پٹرولیم کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ایک تیل بردار جہاز پربارود سے بھری کھلونا کشتی سے حملہ کیا گیا ہے۔اس وقت جہاز جدہ کی بندرگاہ پر ایندھن بھرنے کی جگہ پر لنگرانداز تھا۔ سعودی وزارت پٹرولیم نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نہ صرف سعودی بلکہ عالمی توانائی تنصیبات کو تباہ کرنے کی بزدلانہ کوشش قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ بجھانے والے عملہ اور حفاظتی یونٹوں نے صورت حال پر قابو پا لیا ہے ،واقعہ میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔ ایندھن اتارنے کی جگہ پر کوئی نقصان ہوا ہے اور نہ تیل کی سپلائی پر کوئی فرق پڑا ہے۔وزارت توانائی کے عہدیدار نے دہشت گردی کے اس حملے کی مذمت کی ہے اور بتایا ہے کہ اس سے پہلے الشقیق میں ایک اور جہاز پر حملہ کیا گیا تھا اور جدہ کے شمال میں پیٹرولیم مصنوعات کے ایک تقسیمی اسٹیشن اور جازان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کے تقسیمی اسٹیشن پر حملہ کیا گیا تھا۔اس ذریعے کا کہنا تھا کہ ان تخریبی حملوں سے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہی کوشش نہیں کی جا رہی ہے بلکہ دنیا بھر میں تیل کی سپلائی اور عالمی معیشت کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا کو آج پہلے سے کہیں زیادہ باہمی تعاون کے ذریعے اس طرح کی دہشت گردی کی کارروائیوں کو ناکام بنانے اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف سدِ جارحیت کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...