چیف سیکرٹری کے بروقت پیش نہ ہونے پر برہمی‘ چیف ایگزیکٹو کو  بھی فریق بنایا جا سکتا ہے: ہائیکورٹ 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے لینڈ ریکارڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر کو مستقل نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری کے بروقت پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری کو معلوم ہونا چاہیے عدالتی وقت نو بجے ہے۔ چیف ایگزیکٹو کو بھی فریق بنایا جا سکتا ہے۔ جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس اور ڈی جی لینڈ ریکارڈ لے کر پیش ہوئے۔ فاضل عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا چیف سیکرٹری کو بلوایا تھا کہاں ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ چیف سیکرٹری راستے میں ہیں پہنچ رہے ہیں۔  فاضل عدالت نے استفسار کیا لینڈ ریکارڈ کے ملازمین کی مستقلی کیلئے کیا پیشرفت ہوئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملازمین کو مستقل کرنے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سب کو قانون کے مطابق انصاف ملنا چاہیے۔ چیف ایگزیکٹو کو بھی فریق بنایا جا سکتا ہے۔ توہین عدالت کی کارروائی پر ایڈووکیٹ جنرل پراسیکیوٹر ہونگے۔ فاضل عدالت نے چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اورڈی جی لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو 24 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...