لاہور گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا،ساہیوال کے 60فیصد سے زائد طلبہ فیل

لاہور‘ جڑانوالہ‘ گوجرانوالہ‘ فیصل آباد‘ راولپنڈی (نیوز رپورٹر + نمائندگان + اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور سمیت پنجاب کے تمام بورڈز کے کووڈ 19 پالیسی کے تحت میٹرک کے ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق بہاولپور میں 56 ‘ لاہور‘ گوجرانوالہ‘ فیصل آباد‘ سرگودھا‘ ساہیوال کے 60 فیصد سے زائد طلباء و طالبات فیل ہو گئے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ نے امتحان میٹرک (سپلیمنٹری) 2020ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر طارق محمود قاضی اورکنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد نعیم بٹ نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ اس امتحان میں مجموعی طور پر 18810 امیدواران شامل ہوئے جن میں سے 7385 کامیاب قرار پائے اس طرح ان کی شرح تناسب  39.26 فیصد رہی۔ چیئرمین بورڈ نے بتایاکہ رزلٹ کی تیاری Covid-19/Promotion Policy 2020  کے تحت عمل میں لائی گئی۔ سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق کامیابی کا تناسب 37.87 فیصد رہا۔ ساہیوال سے نامہ نگار کے مطابق کامیابی کا تناسب 39.41% رہا۔ بہاولپور سے نامہ نگار کے مطابق کامیابی کا نتیجہ 43.16 فیصد رہا۔ لاہور سے نیوز رپورٹر کے مطابق لاہور بورڈ  نے جماعت دہم کے ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ کامیابی کا تناسب 39.86 فیصد رہا۔ 36 ہزار 791 امیدواروں میں سے 14 ہزار 664 نے کامیابی حاصل کی۔ مزید تفصیلات کے لئے امتحانی نتائج بورڈ ویب سائٹ  www.biselahore.com  پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں جبکہ طالب علم 80029 پر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔ ملتان‘ ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ نوائے وقت‘ نیوز رپورٹر کے مطابق ملتان و وڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈ نے میٹرک ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت امتحان میں 6650 امیدواران نے شرکت کی۔ 2301 کو پاس اور 4349 کو فیل قرار دیا گیا۔ کامیابی کا تناسب 34.60 فیصد رہا۔ ڈیرہ غازی خان سے نیوز رپورٹر کے مطابق تعلیمی بورڈ نے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کی شرح 48.78 فیصد رہی۔ امتحان 2020 میں 4639 امیدواروں نے شرکت کی تھی جس میں 2263 امیدواران کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 48.78 فیصد رہا۔ راولپنڈی میں اپنے سٹاف رپورٹر سے چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹر غلام دستگیر کے مطابق 13172 امیدواران نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 12733 امیدواران شامل امتحان ہوئے۔ 3536 امیدواران کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 27.78 رہا جبکہ 9150 امیدواران مذکورہ امتحان میں فیل ہوئے جبکہ 415 امیدوار غیر حاضر رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...