قصور (نمائندہ نوائے وقت) صدر ڈسٹرکٹ قصور بار نے لیڈی سول جج سے تلخ کلامی پر عدالت کو تالہ لگا دیا۔ صدر بار قصور محمد سلیم مہر ایک کیس کے سلسلہ میں سول جج میڈم میمونہ لاشاری کی عدالت میں پیش ہوا۔ وہاں پر تلخ کلامی ہوگئی تو صدر بار نے عدالت کو تالا لگا دیا۔ تاہم بعد میں سابق صدر قصور بار سردار فاخر علی نے دونوں میں صلح کروا دی۔ محمد سلیم مہر نے موقف اختیار کیا ہے کہ تلخ کلامی ضرور ہوئی ہے لیکن میں نے تالا نہیں لگایا۔