اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مینار پاکستان جلسے پر ایف آئی آر کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے جھوٹی حکومت کی جھوٹی ایف آئی آر مینار پاکستان جلسے کے تاریخی جلسے کی کامیابی کا تحریری ثبوت ہے جلسہ چھوٹا دکھانے کی ترجمانی سے ہلکان وزیراعظم اور کرائے کے ترجمانوں کوچلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے ، ایک بیان میں انہوں نے کہا جلسہ چھوٹا دکھانے کے پراپگنڈے میں بدترین ناکامی لاچاری پر اب یہ جھوٹا پرچہ درج کیاگیا،عمران صاحب پارلیمنٹ کے جنگلے توڑنے پر پرچہ تو آپ درج ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا عمران صاحب پرچے کاٹ کر آپ نے اپنی فسطائی، آمرانہ اور غیرجمہوری سوچ کو مزید بے نقاب کیا ہے ،عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کی مسلم لیگ (ن) کے قائدین پرایف آئی آر ان کی گھبراہٹ اور خوف کا ثبوت ہے ،عمران صاحب جھوٹی ایف آئی آرز کے پیچھے چھپنے سے آپ کا جعلی مینڈیٹ بچ نہیں سکتا ،جھوٹی ایف آئی آرز، ترجمانوں اور اشتہاروں پر چلتی ناجائز حکومت مینارپاکستان جلسے سے ہل گئی ہے ،عمران صاحب جھوٹے مقدمات بنانے سے عوام آپ کو این آر او نہیں دیں گے۔
مریم اورنگزیب کی مینار پاکستان جلسے پر ایف آئی آر کے اندراج کی شدید مذمت
Dec 16, 2020