اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی سٹی براستہ حیدرآباد میرپورخاص کے درمیان چلنے والی مہران ایکسپریس(149UP/150DN) کو 14 دسمبرکی بجائے 20دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ترجمان کے مطابق مہران ایکسپریس(149UP) کراچی سٹی سے سہ پہر 3بج کر 55 منٹ پر روانہ ہوکر کراچی کینٹ، ڈ رگ روڈ ،لانڈھی، جنگ شاہی ، کوٹری، حیدرآباد،ٹنڈو جام، ٹنڈواللہ یارپر سٹاپ کر تی ہوئی رات 8 بجکر 30 منٹ پرمیرپور خاص پہنچے گی،اسی طرح مہران ایکسپریس(150DN )صبح 5 بجے میر پور خاص سے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی دن 9بج کر 25منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔